مزنگ پولیس کی کارروائی،10قمار باز و نازیبا حرکات کرتے جوڑا گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے دومختلف جگہوں پرکاروائی کے دوران چھاپہ مار کر 10 جواریے اور نازیبا حرکات کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق مزنگ پولیس نے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش جوا کھیلنے والے سہیل عرف ٹونی سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 6بوتلیں شراب بھی برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں چھاپہ مار کر نازیبا حرکات کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔