کوٹ لکھپت: تیز رفتار مزداسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گیا،6 زخمی

کوٹ لکھپت: تیز رفتار مزداسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گیا،6 زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں سواریوں سے بھر ا مزدا تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر سٹا پ پرکھڑے افراد پرچڑھ گیاجس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے،شہریوں نے موقع ہی پرڈرائیور کوگاڑی سمیت پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ چونگی امرسدھوسٹاپ پرلاہور سے قصور جانے والا سواریوں سے بھرا مزدا تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہو کرسٹاپ پرکھڑے خواتین سمیت 6افرادجن میں نائلہ ،عالیہ ،افضل ،عاطف ،فاروق اورامجدشدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجبکہ شہریوں نے موقع ہی پرڈرائیور کوگاڑی سمیت پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی