لو میرج کرنیوالے نوجوان پرسسرال والوں کااحاطہ عدالت میں تشدد

لو میرج کرنیوالے نوجوان پرسسرال والوں کااحاطہ عدالت میں تشدد

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے جھگڑا کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔سیشن عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے جھگڑا کرنے والوں کو حراست میں لے لیا ،پسند کی شادی کرنے والے25سالہ حمزہ پر لڑکی کے رشتے داروں نے کمرہ عدالت کے باہر دھاوا بول دیا، چند روز قبل حمزہ نے پسند کی شادی کی تھی جس پرلڑکی کے والدین نے پسند کی شادی کرنے والے حمزہ پر اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا تھا ۔سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے گزشتہ روز طلب کررکھا تھا، عدالتی کارروائی سے قبل ہی لڑکی کے رشتے داروں نے احاطہ عدالت میں حمزہ پر گھونسلوں اور مکوں کی بارش کر دی ،سیشن کورٹ سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا کرنے والے گروہ کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کر دیاہے جبکہ ہنگامے کے باعث کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی