موسم سرما کی چھٹیوں میں سول عدالت کا ججز روسٹر جاری

موسم سرما کی چھٹیوں میں سول عدالت کا ججز روسٹر جاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کہ منطوری کے بعد موسم سرما کی چھٹیوں میں سول عدالت کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں چھتیس جج ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،26دسمبر کو سول جج محمد کاشف جاوید، اختر علی،عبدالمھیمن،ممتاز احمد، ذوالفقار احمد اور سول جج ناصر جاوید فرائض سر انجام دیں گے،27دسمبر کو سول جج اعجاز احمد، وقاص احمد، ہمایوں پرویز، محمد زبیر، خاور رفیق اور سول جج ملک مختار فرائض سر انجام دیں گے،28 دسمبر کو سول جج مہتاب حسین،مشتاق، توصیف عدیل، منیب ثاقب، غلام شبیر اور سول جج سیف اللہ فرائص سر انجام دیں گے،29 دسمبر کو سول جج فیصل نسیم، محمد عارف، محمد حبیب اللہ، محمد امجد، شوکت عباس اورسول جج بابر نوید فرائض سر انجام دیں گے،30دسمبر کو سول جج محمد جمیل، مسعود احمد، امتیاز احمد،محمد حسن اور سول جج ذوالفقار احمد فرائض سرانجام دیں گے،یکم جنوری کو سول جج ضیا الرحمان، محمد نوید، جاوید اقبال، طارق خان اور سول جج محسن رضا فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید : علاقائی