ترقیاتی سکیموں کے فنڈز ارکان اسمبلی کے استعمال میں لانے پرپابندی کے عبوری حکم امتناعی میں توسیع

ترقیاتی سکیموں کے فنڈز ارکان اسمبلی کے استعمال میں لانے پرپابندی کے عبوری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ترقیاتی سکیموں کے فنڈز ارکان اسمبلی کے استعمال میں لانے پرپابندی کے اپنے عبوری حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے مسلم لیگ (ن)سے سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے مبینہ اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیا کیا گیا کہ حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ پیکج کے تحت مسلم لیگ (ن)سے تعلق نہ رکھنے والے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے جارہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات اور جھنگ کی یونین کونسلوں کے لئے مختص کردہ 25،25لاکھ روپے اوروارڈز کے لئے 5،5لاکھ روپے کی مختص رقم غیر قانونی طور پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو بھجوادی گئی ہے ۔سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ترقیاتی سکیمیں

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...