رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی سیشن جج ملتان کوماتحت عدالتیں نئے سے پرانے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی ہدایات

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی سیشن جج ملتان کوماتحت عدالتیں نئے سے پرانے جوڈیشل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں رجسٹرار لاہورہائی کورٹ نے سیشن جج ملتان کو تمام عدالتیں نئے جوڈیشل کمپلکس سے پرانے جوڈیشل کمپلکس اور اسپیشل کورٹس کو نئے جوڈیشل کمپلکس میں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔جمعرات کے روز چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وکلاء کی شکایت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ حکم جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے ۔جوڈیشل کمپلیکس میں موجود یہ عدالتیں آئندہ 10روز میں ملتان کچہری کی پرانی عمارت میں منتقل ہوجائیں گی ۔

چیلنج

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...