عدالتی حکم عدولی: کین کمشنر کو شوگر ملز مالکان کیخلاف مقدمات کی ہدائت

عدالتی حکم عدولی: کین کمشنر کو شوگر ملز مالکان کیخلاف مقدمات کی ہدائت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )عدالتی احکامات کے تحت شوگر ملیں نہ چلانے والے ملز مالکان کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے پرلاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکم عدولی کرنے والے ملزمالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے26دسمبر تک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ قانون کے تحت شوگر ملزمالکان ملیں اکتوبر سے چلانے کے پابند ہیں، اکتوبر اور نومبر ختم ہونے کے باوجودشوگر ملیں نہیں چلائی جا رہیں،شوگر ملز نہ چلنے سے گنے کے کاشتکاروں اور غریب کسانوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -