ایس ایچ او چوہنگ،غالب مارکیٹ جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس کوشوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر لاہور کے 4تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ایڈیشنل سیشن شیخ توثیر الرحمان نے ایس ایچ او چوہنگ،غالب مارکیٹ،جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس اے کو آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کرنے کابھی حکم دیاہے،سرکاری وکیل نے نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ اوز اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں،جس کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے،ایس ایچ اوز کا عدالتی نوٹسز کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنا ان کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے ۔