سی ٹی اولاہورنے چیئرمین ٹی آر ایس ایف و تسلیم شجاع کے ہمراہ مال روڈ پر آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے

سی ٹی اولاہورنے چیئرمین ٹی آر ایس ایف و تسلیم شجاع کے ہمراہ مال روڈ پر آگاہی ...

لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے چیئر مین TRSFخورشید الزمان خوشحالی اور سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈاتسلیم شجاع کے ہمراہ 18سال سے کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور والدین کو آگاہی دینے کیلئے مال روڈ کلب چوک پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بچے کے حادثہ کے ذمہ داروالدین خود ہونگے۔ کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے والدین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس، اٹلس ہنڈا اور TRSFکی معاونت سے شہر بھر میں آگاہی کیمپ جاری رہیں گے جن کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...