عرس شاہ جمال: ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں کو چیکنگ سے متعلق ہدا یات

عرس شاہ جمال: ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں کو چیکنگ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں موجود شاہ جما ل دربار کے عرس پردہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کوچیک کرتے ہوئے بریفنگ بھی دی۔تفصیلات کے مطابق اچھر ہ کے علاقہ میں دربار بابا شاہ جمال میں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغازہوا جس پر ایس پی ماڈل ٹاو ن حسنین حیدرنے دربار کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ایس پی نے سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کوکہا کہ ہر شخص کی تین جگہ میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھروگیٹ سے تلاشی لینے کے بعد دربا رمیں داخلے کی اجازت دی جائے۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او خود ڈیوٹی پر موجودرہیں گے۔ایس پی ماڈل ٹاو ن نے تمام ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بریفنگ دی اور ہدایات بھی جاری کیں کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -