ڈولفن سکواڈشاہدرہ کی کارروائی‘ 2ڈاکو گرفتار ، اسلحہ‘ مال مسروقہ برآمد

ڈولفن سکواڈشاہدرہ کی کارروائی‘ 2ڈاکو گرفتار ، اسلحہ‘ مال مسروقہ برآمد

لا ہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈشاہدرہ نے دورانِ پٹرولنگ 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 2پسٹل ، ایک لاکھ 25ہزار نقدی ، 3موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ شاہدرہ نے دورانِ پٹرولنگ ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشار ہ کیاتو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھااور شاہدرہ موڑ کے قریب ان کو راؤنڈ اپ کر لیا۔ ملزمان نے موقع پر ڈولفن سکواڈ کے ساتھ ناصرف شدید مزاحمت کی بلکہ ان کو بعد ازاں رشوت کی پیشکش بھی کی جو کہ ڈولفن ٹیم نے ٹھکرا دی ملزمان کے قبضہ سے 1پسٹل، گولیاں ، ایک لاکھ 25ہزار نقدی ،3 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے ہے جہاں پر ان کے خلاف سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان عامر عباس اور علی عباس کو مزید کاروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی