ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے گرین ٹاؤن کے رہائشی محمد اقبال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ گرین ٹاؤن سیکٹر بلاک نمبر 5 کی مسجد میں مسلک کی بنیاد پر علاقہ مکینوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، تاہم عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی لاہور نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

نوٹس

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...