انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے آئینی جواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر

انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے آئینی جواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے بعد سپریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے آئینی جواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی ۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،درخواست میں انتخابی اصلاحات ایکٹ کی 13مختلف دفعات کو غیرآئینی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن کی خودمختاری مکمل ختم کر دی ہے اور اس ایکٹ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن اب اپنی مرضی سے ایک معمولی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کر سکتا اور الیکشن کمیشن کو آئین سے نکال کر وزارتوں اور محکموں کے ماتحت کردیا گیا ہے۔
انتخابی اصلاحات ایکٹ

مزید :

علاقائی -