میٹرو، سپیڈو بس میں معمر افراد کو مفت سفری سہولیات کی عدم فراہمی کا اقدام چیلنج

میٹرو، سپیڈو بس میں معمر افراد کو مفت سفری سہولیات کی عدم فراہمی کا اقدام ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس میں معمر افراد کو مفت سفری سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرڑی پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے شہری سید غلام عباس کاظمی کی درخواست ہر سماعت کی جس میں میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس میں معمر افراد کو مفت سفری سہولیات فراہم نہ کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے معمر افراد کو مفت سفری سہولیات کے لئے کارڈز بنا کر دے رکھے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ٹی سی کی جانب سے جاری کارڈ میں معمر افراد کو شہر بھر میں مفت سفری سہولیات میسر ہیں تاہم میٹروبس سروس اور سپیڈو بس سروس ایل ٹی سی کے جاری کئے گئے کارڈ پر مفت سفری سہولیات فراہم نہیں کر رہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...