بند ڈبوں میں کم وزن اشیائے خورونوش کی فروخت ‘ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری انڈسٹریز کو نوٹس

بند ڈبوں میں کم وزن اشیائے خورونوش کی فروخت ‘ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بند ڈبوں میں کم وزن اشیاء خور و نوش کی فروخت کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری انڈسٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ کارروائی ظفر ذاکر نامی شہری کی درخواست پر کی ہے ۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب اوزان انفورسمنٹ ایکٹ 1976ء پر عملدرآمد نہیں کروایا جارہا ،پیکنگ کی آڑ میں عوام کو اشیاء خور و نوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔
کم وزن ڈبے

مزید :

علاقائی -