میئر لاہورکرنل (ر) مبشرکو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

میئر لاہورکرنل (ر) مبشرکو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے میر کرنل (ر)مبشر جاوید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے ہیں۔جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ نوٹس عنایت مسیح کی درخواست پر جاری کئے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد 11فروری 2017 ء کو ریٹائرڈ ہوگیا تاہم ریٹائرمنٹ کے بعدپنشن اور واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پرعدالت نے درخواست دادرسی کے لئے مئیر لاہور کو بھجوا ئی تھی ،وکیل نے مزیدبتایا کہ مئیر لاہور نے عدالت کے 21 نومبر کے حکم کی تعمیل نہیں کی جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

مزید :

علاقائی -