صنعتوں کے بجلی بلوں سے ایڈوانس ٹیکس وصولی روک دی گئی

صنعتوں کے بجلی بلوں سے ایڈوانس ٹیکس وصولی روک دی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو صنعتوں کے بجلی کے بلوں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روکتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو کو درخواست پر سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے شالیمار سٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پورے ملک میں ٹیکس دہندگان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کے لئے استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ درخواست گزار سمیت دیگر صنعتوں کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں استثنیٰ نہیں دیا جارہا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس وصولی کے باوجود بجلی کے بلوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا غیر آئینی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...