عدالتی حکم عدولی پر تھانہ برکی کے 2سب انسپکٹرز، 4 اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر تھانہ برکی کے 2سب انسپکٹرز، 4 اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)عدالتی حکم کے باوجود منشیات کے مقدمہ میں بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پر برکی تھانے کے دو سب انسپکٹرز سمیت 4پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال نے عدالتی حکم کے باوجود بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پر برکی تھانے کے 2سب انسپکٹرز سمیت4 پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں تا حکم ثانی روکنے کا حکم دیاہے،عدالت نے سب انسپکٹر صابر علی،علم دار، کانسٹیبل اصغر علی، محمد ریاست، محمد بوٹا اور محمودکی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار بطور گوا ہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،جس کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں،پولیس اہلکاروں کو عدالت کی جانب سے نوٹس بھی دئیے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -