ٹرمپ اوراعلیٰ حکام کی مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں

ٹرمپ اوراعلیٰ حکام کی مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں

واشنگٹن (این این آئی)سالانہ تعطیلات کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے دنیا کے مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کا دورہ کرکے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے وقت اْنھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کچھ ہی لمحوں کے لیے ہم وہاں ہوں گے۔ لیکن، ہم اْنھیں میری کرسمس‘ کہنا چاہتے ہیں۔اْنھوں نے اِن فوجیوں کو ہر اعتبار سے دنیا کے بہادر ترین اہل کار قرار دیا۔اس دورے کے ایک روز بعد تعطیلات گزارنے کے لیے ٹرمپ دارالحکومت سے فلوریڈا میں واقع اپنے مار اے لاگوکے صحت افزا مقام کی جانب روانہ ہوں گے۔ادھر ملک کے قریب وزیر دفاع جِم میٹس کیوبا میں بحریہ کے اڈے، گوانتانامو بے کا دورہ کرکے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی جبکہ نائب امریکی صدرمائیک پینس بھی افغانستان پہنچے اورفوجیوں سے ملاقات کی۔

ٹرمپ ملاقاتیں

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...