بھارتی فائرنگ سے شہید لانس نائیک مکمل اعزاز کیساتھ سپردخاک

بھارتی فائرنگ سے شہید لانس نائیک مکمل اعزاز کیساتھ سپردخاک

کوٹلی (آئی این پی) نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک مشتاق احمد اعوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں اعوان پٹی میں سپردخاک کر دیا گیا پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔نماز جنازہ میں اہم سیاسی وسماجی شخصیات،اعلیٰ عسکری حکام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد سی ایم راولپنڈی میں جام شہادت نوش کرنے والے اعوان پٹی کے رہائشی پاک فوج کے لانس نائیک مشتاق اعوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں اعوان پٹی میں سپردخاک کر دیا گیا۔فوجی حکام کرنل مبین علی،لیفٹینینٹ کرنل اعجاز احمد، کپٹن زین،صوبیدار محمد یوسف سمیت 35سولجرز جنازے میں شریک ہوئے جنہوں نے سلامی بھی دی۔نماز جنازہ میں چوہدری لطیف اکبر،چوہدری محمدرشید، انجینئر رفاقت اعوان، راجہ امتیاز احمد خان ،مبشر منیراعوان،محمد افضل اعوان،شیرزمان اعوان ،شوکت جاوید میر،ریٹائرڈ صدر معلم عبدالخالق اعوان،سابق ڈائریکٹر تعلیم محمد شریف اعوا،صدر معلم محمداسحاق اعوان،رہنماء پی پی محمد الیاس اعوان،سماجی رہنماء وقاص اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔شہید نے ایک بیوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی سوگواران چھوڑے ہیں۔

سپرد خاک

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...