سندھ ہائیکورٹ کاصوبائی سیکرٹری خزانہ کوعہدے سے ہٹانے کاحکم

سندھ ہائیکورٹ کاصوبائی سیکرٹری خزانہ کوعہدے سے ہٹانے کاحکم

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی سیکرٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کو رضا کارانہ رقم کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے خورد برد کرنے و الے افسران کی تعیناتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے استفار کیا آپ کیوں ایسے لوگوں کو چھپا کر تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں کسی کو تحفظ فراہم نہیں کررہا۔عدالت نے کہا کہ احکامات کے باوجود خورد برد میں ملوث افسران کی تعیناتی کی جارہی ہے، ان افسران کی تعیناتی میں آپ کا کیا مفاد ہے۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی سیکرٹری خزانہ سید حسن نقوی کو عہدے سے ہٹاکر نوٹی فکیشن عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔جبکہ عدالت نے ہدایت دی کہ رضا کارانہ رقم واپسی کرنیوالے ملازمین کی فہرست دوبارہ تیارکی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر