سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کیلئے آئندہ سال سے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کیلئے آئندہ سال سے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ...

اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی عرب جانے والے تما م پاکستانیوں کیلئے آئندہ سال ، یکم جنوری ،2018 ء سے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی، سعودی سفارتخانے نے متعلقہ کمپنی کو اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے نے متعلقہ کمپنی ’’اعتماد‘‘ کو ملک میں اپنے تمام سنٹرز کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، تاکہ عمرہ زائرین اپنے قریبی سنٹر میں جاکر بائیومیٹرک کی تصدیق کرواسکیں۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفارتخانہ کسی تنظیم کے مطالبات کے مطابق اپنے قوانین تبدیل نہیں کرے گا، بلکہ دیگر شہریوں کو سعودی قوانین کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ ۔ اس سلسلے میں ’’اعتماد ‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹر نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان میں اعتماد کے 20سنٹرز مکمل طور پر فعال ہیں، شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اعتماد کے دفتر آنے سے پہلے کمپنی میں وقت طے کرکے آئیں۔

بائیومیٹرک تصدیق

مزید : علاقائی