بھارتی بوکھلاہٹ، کلبھوشن کی والدہ، اہلیہ کے معاملے پرتفصیلات فراہم نہیں کیں

بھارتی بوکھلاہٹ، کلبھوشن کی والدہ، اہلیہ کے معاملے پرتفصیلات فراہم نہیں کیں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور اب تک اس کی جانب سے پاکستان کو تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔پاکستان نے بھارت کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے جس کیلئے ویزے بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت سے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات، میڈیا کوریج اور سفارت کار کی تفصیلات پوچھی کی گئی ہیں لیکن بھارت اس حوالے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دفترخارجہ کی جانب سے پریس کانفرنس اورمیڈیا کوریج کی کھلی پیشکش کی گئی ہے۔

کلبھوشن

مزید : صفحہ آخر