فاٹا اصلاحات پر گمانیاں چند روز میں دور ہو جائیں گی : مصدق ملک

فاٹا اصلاحات پر گمانیاں چند روز میں دور ہو جائیں گی : مصدق ملک

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے70 سال کے بعد بدگمانیاں دور کرنے میں اگر ایک دو ہفتے لگ جائیں تو تھوڑا صبر کرنا چاہیے، ہمارے لیے یہ حلقہ بندیوں سے بھی زیادہ حساس معاملہ ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ کسی پارٹی کے ذہن میں کوئی ابہام نہ رہ جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویومیں کیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام جماعتیں بالخصوص اس علاقے کی سیاسی جماعتیں معاملے پر آن بورڈ آئیں۔مصدق ملک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اس سے پہلے حکومتوں کے گمان میں کوئی بات نہیں آئی ٗ ہمارے دور میں اس معاملے پر مشاورت کی گئی اور جرگے بھی بلائے گئے تاہم اس کے باوجود جس طرح حلقہ بندیوں کے معاملے پر لوگوں کے ذہن میں بدگمانیاں پیدا ہوئیں جنہیں دور کیا گیا ٗاسی روش پر ہم فاٹا کیلئے بھی چل رہے ہیں۔

مصدق ملک

مزید : علاقائی