اقتدار میں آکر چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن پاک دینگے، سراج الحق

اقتدار میں آکر چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن پاک دینگے، سراج الحق

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے قلعہ دیدار سنگھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدار میں آکر چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن پاک پکڑائیں گے، صدر اذان دینے والااور وزیر اعظم نمازی ہو گا، تین صدیوں سے حکومت میں رہنے والے نے عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس نے30 سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، حکومت عوام کو بہتر نظام تعلیم، عدل وانصاف دینے میں ناکام رہی ۔ سراج الحق نے کہا کہ ہم اگر اقتدار میں آئے تو انشااللہ نظامِ مصطفےٰ ؐقائم کریں گے کرپٹ سیاستدانوں کو اڈیالہ جیل میں پھینک دیا جائے گا، جماعت اسلامی نواز شریف اور زرداری کی جماعت جیسی نہیں ہے جو اندر سے ملے ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کلمہ طیبہ سے محبت کرنے والوں کی جماعت ہے،ہم ملک میں نظامِ مصطفےٰ چاہتے ہیں، اس نظام کے ذریعے ہی ہماری آخرت کی زندگی بہتر ہو سکتی ہے، ہم دوسرے نظام پر لعنت بھیجتے ہیں، موجود ہ نظام میں سیاستدان صرف اپنے بارے سوچتے ہیں، عوام کے دکھ درد کا احساس ان میں ختم ہو گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر