وزیراعظم کا کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استقبال کیا

وزیراعظم کا کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استقبال کیا

کراچی (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری شاہ محمود شاہ اور دیگر سیاسی رہنماء بھی موجود تھے۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ آخر