پاک افغان تعلقات رواں برس شدید تناؤ کا شکار رہے : امریکی میڈیا

پاک افغان تعلقات رواں برس شدید تناؤ کا شکار رہے : امریکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ سال 2017ء افغانستان اور پاکستان کے درمیان الزامات اور تنازعات کی نظر ہو گیا اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے رہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان اور افغانستان کے پیچیدہ تعلقات کی شدت میں اضافہ ہوا اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف اپنی زمین کے استعمال کی اجازت دیئے جانے کے الزامات لگائے گیے۔ افغان صدر نے پاکستان پر امن کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔فروری میں پاکستان میں ایک صوفی بزرگ کے مزار پر خودکش حملے اور پاکستان کی جانب سے اس کا الزام افغانستان میں موجود دہشت گردوں پر لگائے جانے کے بعد طور خم اور چمن کی سرحدیں مہینہ بھر کیلئے بند رہیں ۔ کوئٹہ کو قندہار سے جوڑنے والی سڑک جو چمن کی سرحد سے گذرتی ہے سال میں کئی بار بند ہوئی اور افغان حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں پچاس فیصد تک کمی ہوئی۔پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کی کوشش بھی تنازعے کی وجہ بنی۔
پاک افغان تعلقات

مزید :

علاقائی -