بلوچستان ، ضلع نصیر آباد میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او شہید ،ایک ڈاکو ہلاک

بلوچستان ، ضلع نصیر آباد میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او شہید ،ایک ڈاکو ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او گنداخہ عبدالرحیم شہید ہوگئے۔ضلع نصیر آباد کے علاقے گنداخہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او عبدالرحیم شہید ہوگئے جن کی میت سول اسپتال منتقل کردی گئی۔نصیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مارا گیا جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او گنداخہ عبدالرحیم کا تعلق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے ہے۔

ایس ایچ او شہید

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...