وزارت مذہبی امور نے ٹورز آپریٹرسے کاغذات لینے کی تاریخ میں 29دسمبر تک توسیع کر دی

وزارت مذہبی امور نے ٹورز آپریٹرسے کاغذات لینے کی تاریخ میں 29دسمبر تک توسیع ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کے حج کوٹہ کے لیے ٹورز اپریٹرسے کاغذات لینے کی تاریخ میں 29دسمبر تک توسیع کر دی ،29دسمبر تک ملک بھر سے نئی اور پرانی انرول کمپنیوں کو SECP۔FBR۔سٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ مانگے گئے کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،وزارت نے 22دسمبر آخری تاریخ مقرر کی تھی 22دسمبر تک صرف پرانی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے کاغذات جمع کرائے،نئی2012ء کی انرول کمپنیوں میں سے صرف10فیصد نے کاغذات جمع کرائے ،ملک بھر کی کمپنیوں کی درخواست پر وزارت نے 29دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ29دسمبر تک اسلام آباد دفتر میں کاغذات پہنچ جانے چاہئیں۔

مزید : صفحہ آخر