گلوبل انڈرگرایجویٹ ایکسچینج پروگرام ، درجنوں پاکستانی طلبہ امریکہ جائینگے، ڈیوڈ ہیل

گلوبل انڈرگرایجویٹ ایکسچینج پروگرام ، درجنوں پاکستانی طلبہ امریکہ ...

اسلام آباد (صبا ح نیوز)پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تعلیم کی قوت پر یقین رکھتی ہے اور امریکہ ایسی سرمایہ کاری پر یقین رکھتا ہے جس سے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تعمیر ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی فنڈ سے چلنے والے 2018 کے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام(گلوبل یوگراڈ)میں شرکت کیلئے منتخب ہونے والے111پاکستانی پاکستانی انڈرگرایجویٹ طلبہ سے ملاقات کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق پروگرام کا اجرا 2010ء میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک تقریبا 1500 پاکستانی طلبہ اس پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں۔

امریکی سفیر

مزید : علاقائی