ڈرون حملے نقصانات ، ہرجانہ وصولی کی متفقہ قرارداد وزرات خارجہ کو ارسال

ڈرون حملے نقصانات ، ہرجانہ وصولی کی متفقہ قرارداد وزرات خارجہ کو ارسال

اسلام آباد (صباح نیوز) امریکہ سے ڈرون حملوں کے نقصانات کے ہرجانے کی وصولی کیلئے سینیٹ کے حالیہ اجلاس میں حکومتی جماعت کی متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کی کاپی ضروری کاروائی کیلئے وزرات خارجہ کو ارسال کر تے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ قرارداد کی کاپیاں اقو ا م متحدہ کی جنرل اسمبلی، نیٹو، یورپی یونین، دولت مشترکہ اور اے پی اے کے رکن ممالک کو بھی بھیجی جائیں۔ مسلم لیگ ن قرارداد کی محرک تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ، قراردادمیں کہا گیا کہ یہ حقیقت ہے پاکستان میں سال 2000سے ہونیوالے امریکی ڈرون حملوں میں پاکستان کے معصوم شہریوں کی جان اور املاک کا نقصان ہوا ہے اس وجہ سے یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت پاکستان میں متذکرہ سال سے ہو نیو الے ڈرون حملوں میں ہونیوالی معصوم شہریوں کی ہلاکت اور املاک کے نقصانات کا معاوضہ امریکی حکومت سے طلب کرے اس کے علاوہ یہ ایوان زور دیتا ہے کہ قرارداد کی کاپی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نیٹو، یورپی یونین، دولت مشترکہ اور اے پی اے کے رکن ممالک کو بھیجی جائے تا کہ ڈرون کے متاثرین کو ہونیوالے معاشرتی ، معاشی اور نفسیاتی اثرات کو نمایاں کیا جاسکے، حکومت کی طرف سے بھی قرارداد کی مخالفت نہیں کی گئی تھی ۔

قرارداد ارسال

مزید : صفحہ آخر