خصوصی بچوں پر تشدد کیخلاف چائلڈ رائٹس کمیشن تشکیل ، رپورٹ طلب

خصوصی بچوں پر تشدد کیخلاف چائلڈ رائٹس کمیشن تشکیل ، رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے خصوصی بچوں پر تشدد کے خلاف چائلڈ رائٹس کمیشن تشکیل دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔عدالت نے سپیشل بچوں کی بسوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فہرست بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سیالکوٹ اور ڈسکہ میں سپیشل بچوں پر تشدد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن نے عدالت کو بتایا کہ بچوں پر تشدد کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے، قانون کے تحت سکولوں میں بچوں کو تھپڑ مارنے اور مار پیٹ کی اجازت نہیں جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سکولوں میں بچوں پر تشدد لمحہ فکریہ ہے،جی او آر میں سکول کا وزرٹ کیاتووہاں پر بھی بچوں پر تشدد ہورہا ہے ،عدالت نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملازمین کے خلاف جاری انکوائریاں جلد مکمل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے کمیشن قائم کر دیا،عدالت نے ڈاکٹر پرویز حسن کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں وکلا ،سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کے افسران شامل ہوں گے،چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کمیشن اپنی پہلی رپورٹ29 جنوری کو پیش کرے گا۔

رپورٹ طلب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...