این آئی ایچ اور پی اے آر سی کے درمیان ون ہیلتھ پروگرام کے تحت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

این آئی ایچ اور پی اے آر سی کے درمیان ون ہیلتھ پروگرام کے تحت مفاہمت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )قومی ادارہ صحت ا ور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے درمیان معاہدہ ،این آئی ایچ اور پی اے آر سی کے درمیان ون ہیلتھ پروگرام کے تحت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت جانوروں سے پیداہونے والے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے کام کیا جائے گا ۔گزشتہ روز قومی ادارہ صحت ا ور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے درمیان معاہدے کے تحت این آئی ایچ اور پی اے آرسی ہیلتھ کے نظام کی ترویج کے لیے ملکر کام کرینگے، معاہدے کے تحت جانوروں سے پیداہونے والے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے کام کیا جائے گا، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر عامراکرام اور چیرمین پی اے آرسی ڈاکٹر یوسف ظفر تقریب میں موجود تھے۔
این آئی ایچ

مزید :

علاقائی -