بیت المقدس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے : ساجد میر

بیت المقدس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے : ساجد میر

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا جارحانہ رویہ عالمی سطح پر مزید اتحاد کا متقاضی ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف قراردادکی حمایت کرنے والے ممالک کا کردار قابل ستائش ہے۔ پاکستان کا امریکی دھمکیوں کے باجود فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا رہنا حوصلہ افزا اقدام ہے۔ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اب زیادہ دیر تک عالمی رائے عامہ کو یرغمال نہیں بناسکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکہ کی دھونس اور دھاندلی اب برداشت نہیں کی جاسکتی ۔فلسطین کے مسئلہ پر عالم اسلام متحدہے ۔ امریکہ کو سلامتی کونسل میں قرارداد کی وسیع پیمانے پر حمایت سے سبق سیکھنا چاہیے اور اسے ہٹ دھرمی ترک کرکے اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے۔

ساجدمیر

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...