پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز کے کاک پٹ میں بلی گھس گئی

پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز کے کاک پٹ میں بلی گھس گئی

کراچی (آن لائن) پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 کے کاک پٹ میں بلی گھس گئی ۔ پائلٹ کی طرف سے خطرے کی اطلاع دینے پر طیارے کو روک لیا گیا ۔ خطرے کی اطلاع پر اے ایس ایف کمانڈوز نے طیارے کو گھیریمیں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 کو پائلٹ کی جانب سے خطرے کی اطلاع دینے پر ٹیکسی وے پر روک لیا گیا ۔ خطرے کے پیش نظر اے ایس ایف کمانڈوز نے طیارے کو گھیرے مین لے لیا بعدازاں طیارے کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اے ٹی آر طیارے کے کاک پٹ میں بلی گھس گئی تھی ۔ بلی کو نکال کر مکمل جانچ پڑتال کے بعد طیارے کو روانہ کر دیا گیا ۔ پی آئی اے کی جانب سے ممکنہ طور پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو جائزہ لے گی کہ تمام تر کلیئرنس کے باوجود بلی جہاز کے کاک پٹ میں کیسے پہنچی اس واقعہ کے ڈراپ سین کو کھودا پہاڑ نکلی بلی بھی کہا جا سکتا ہے ۔

پی آئی اے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...