28بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (آئی این پی)میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے28بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا‘ بھارتی ماہی گیروں کی 5کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ جمعہ کو میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے۔ ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔