شہباز شریف کاعبداللہ خان سنبل کو کارکردگی ایوارڈ دینے کا اعلان

شہباز شریف کاعبداللہ خان سنبل کو کارکردگی ایوارڈ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور رنگ رود سدرن لوپ کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب مئیں ریکارد مدت میں منصوبوں تکمیل کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا ذکر کیا جاتا ہے تاہم میں اسے ’’پاکستان سپیڈ‘‘ کہتا ہوں کیونکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہی ہمارا مشن ہے اور پورے ملک میں اسے ’’پاکستان سپیڈ کے تحت منصوبے مکمل ہونے چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں 3سال کے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے پر ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور ان کی ٹیم اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے چےئرپرسن عبداللہ خان سنبل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ ایف ڈبلیو او اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ملکر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عبداللہ خان سنبل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میں کام کرتے ہیں اور راتوں کو کتابیں پڑھتے ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل میں انہوں نے شبانہ روز محنت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عبداللہ خان سنبل کو پنجاب حکومت کی جانب سے کارکردگی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا اور انہیں خصوصی طور پر شاباش دی ۔
ایوارڈ اعلان

مزید :

علاقائی -