علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) علی رضا عابدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے۔علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلانذرائع کے مطابق استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گذشتہ ماہ 8 نومبر کو پارٹی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔علی رضا عابدی نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے اتحاد کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے اگلا انتخاب ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت لڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم علی رضا عابدی، جو اْن دنوں عراق کے شہر کربلا میں موجود تھے، کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔
رضاعابدی

مزید :

علاقائی -