کراچی، تھانے میں نوجوانوں پر تشدد: معطل ڈی ایس پہ یعقوب جٹ کا بھانجا گرفتار
کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) فیروز آباد تھانے میں نوجوانوں پر تشدد کے کیس میں ڈی ایس پی یعقوب جٹ کے بھانجے قد یس یونس کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ ر و ز کراچی کے تھانہ فیروز آباد کے ڈی ایس پی یعقوب جٹ نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی ایس پی یعقوب جٹ کا کہنا تھا نوجو ا نو ں پر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر تشدد کیا،جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والے تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ نے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا، معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے نوٹس لیااور ڈی ایس پی یعقوب جٹ کو جمعر ا ت کی رات معطل کردیا تھا جبکہ پولیس نے اس کے بھانجے قدیس یونس کو فیروز آباد سے گرفتار کرلیا جو خود سابق پولیس افسر کا بیٹا ہے اورمتا ثر ہ ایک لڑکے قیصر کے والد کی مدعیت میں اس پر مقدمہ بھی در ج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم پر اسلحہ دکھا کر دھمکانے کا مقدمہ درج ،نوجوانوں پر تشدد کامقدمہ درج کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے قیصر پرتشدد کے اصل واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کو واقعے کی تفتیش کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب اورڈی ایس پی کے نوجوانوں پر تشدد میں ملوث ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔