اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے سزایافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531 ہوگئی

اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے سزایافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531 ہوگئی

رملہ(یواین پی)فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے صہیونی زندانوں میں عمرقید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہناہے کہ رواں سال کے دوران اب تک کئی فلسطینیوں کو اسرائیلی عدالتوں سے عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔رپورٹ کے تحت1228 فلسطینیوں کو10 سال سے زائد اور عمر قید سے کم سزائیں دی گئیں ہیں۔ 481فلسطینیوں کو 20 سال سے زائد، 452کو 15 سے 20 سال قید ،295 کو 10 سے 15 سال،1351 کو 10 سال،380 کو 5سے 10 سال اور 971 کو ایک سے 5سال قید کی سزائیں دی گئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...