سکھر موٹر وے پرتحفظات، وزیر اعظم کا جواب نہ آنے پر اپوزیشن لیڈر نے یاددہانی کاخط لکھ دیا

سکھر موٹر وے پرتحفظات، وزیر اعظم کا جواب نہ آنے پر اپوزیشن لیڈر نے یاددہانی ...

کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھرمیں موٹر وے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے لئے انہوں نے یاد دہانی کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کودوبارہ خط لکھ دیا۔اپوزیشن لیڈر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ افسوس آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ،دوبارہ یاددہانی کے لئے خط لکھا تاکہ ملکی خزانہ بچایا جا سکے متبادل پلان سے قومی خزانے کو تقریباً 200 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔سید خورشید شاہ کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پہلے بھی آپ کو لکھ چکا ہوں یہ پاکستان کا مہنگا ترین منصوبہ ہے اپنے پہلے خط میں متبادل پلان بھی پیش کرچکا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...