وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے 77ارب 77کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے 77ارب 77کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد فنڈز ...

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 77ارب 77کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں2کھرب 22 ارب 11کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کیلئے9ارب 19 کروڑ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کیلئے 3 ارب 41کروڑ سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 33ارب 36کروڑ پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے 30ارب اور ایرا کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 3ارب 61کروڑ 22لاکھ روپے سے زائد فنڈز اور پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 88کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے ہیں۔

فنڈز جاری

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...