تحریک انصاف ملک کے مفاد کی خاطر ہر سیاسی جماعت بات کرے گی، شاہ محمود

تحریک انصاف ملک کے مفاد کی خاطر ہر سیاسی جماعت بات کرے گی، شاہ محمود

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے مفاد کی خاطر ہر سیاسی جماعت بات کرے گی، پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤ ں سے تحریک انصاف کی قیادت کی اہم میٹنگ ہوئی ہے، گنے کے کاشت کاروں کو ان کا حق نہیں دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمران ملک میں کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں۔ گنے کا ریٹ مقرر کرنے کے باوجود کاشتکاروں کو ان کا حق نہیں دیا گیا۔ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کرنا بند کرے ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ کسان سراپا احتجاج ہیں میں ان کے احتجاج میں اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی بہت کم وقت میں عوام سے رابطے میں آئی ہے۔پاک سر زمین پارٹی سے ہمارے پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے، ہم ملک کے مفاد کی خاطر ہر سیاسی جماعت سے بات کریں گے۔

شاہ محمود

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...