الیکشن کمیشن میں ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26دسمبر کو ہو گی

الیکشن کمیشن میں ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26دسمبر کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26دسمبر کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26دسمبر بروز منگل کو ہو گی ۔ ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں4 رکنی بینچ کر ے گا ، ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
ضیاء اللہ آفریدی

مزید :

علاقائی -