اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر،سکو ل ڈیپارٹمنٹ نے سی ای او پر ذمہ داری ڈال دی

اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر،سکو ل ڈیپارٹمنٹ نے سی ای او پر ذمہ داری ڈال دی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر کی ذمہ داری سی ای او ایجوکیشن لاہور پر ڈال دی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکام کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو لکھے گئے مراسلے میں اساتذہ کی پروموشنز کے کیسز میں ڈی پی سی کمیٹی کی میٹنگ بلانے میں تاخیر پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے مراسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ہر حال میں 26 دسمبر کو اساتذہ کی پروموشن کے لئے ڈی پی سی کی میٹنگ بلانے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں پروموشن کمیٹی کی میٹنگ میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا کہا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...