یوم قائد،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولزمیں پینٹنگز ، تقریری اور کوئز مقابلے

یوم قائد،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولزمیں پینٹنگز ، تقریری اور کوئز ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایم ڈی پیف طارق محمود کی ہدایت پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں یوم قائد کی مناسبت کے حوالے سے پینٹنگز ، تقریری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں طالب علموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔قائد اعظم محمد علی جناح کی قابلیت اور ان کی مدبرانہ اور پر کشش شخصیت کے متعلق طلبا و طالبات کو رہنمائی دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو قائد اعظم کی فرمودات سے آگاہ کرنے کے لیے اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ مزید برآں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی نے پیف سے منسلک تمام مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس دن کے حوالے سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں پوری طرح آزاد ہیں اور اچھی زندگی گزار رہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4