کڈنی ،لیور انسٹی ٹیوٹ کا ایسوسی ایشن آففزیشنز نارتھ امریکہ کے ساتھ معاہدہ

کڈنی ،لیور انسٹی ٹیوٹ کا ایسوسی ایشن آففزیشنز نارتھ امریکہ کے ساتھ معاہدہ

لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اورایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے درمیان پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدہ کے تحت کڈنی انسٹیٹیوٹ میں مختلف شعبہ جات میں متعدد Locumپوزیشنز متعارف کروائی جائیں گی تاکہ ہسپتال کے کلینکل سٹاف کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی مواقع میسر آسکیں۔اس مو قع پر کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ کے صدر اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ دونوں ادارے مل کر ملک میں لیور اور کڈنی سے متعلقہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج کیلئے کام کریں گے اور اس پروگرام کو ملک کے دیگر صوبوں تک پھیلائیں گے۔APPNAکے صدر ڈاکٹر اقبال ظفر حمید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ PKLI&RCجیسے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں

اور پاکستان کے عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ڈاکٹر سعید اختر کے وژن میں ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔اس موقع پرCentral Arizona Psychiatric Services USA, کے ڈاکٹر اختر حمیدی اور PKLI&RC کے دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...