زندہ دلان لاہور نواز لیگ کو دوبارہ موقع نہیں دینگے، شعیب صدیقی

زندہ دلان لاہور نواز لیگ کو دوبارہ موقع نہیں دینگے، شعیب صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی )ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور جعلی منصوبوں اور دونمبر کرنے والی نواز لیگ کو دوبارہ کسی قیمت پر موقع نہیں دیں گے شریف خاندان نے سیاست کے نام پر اپنی ایمپائر کھڑی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور اہل لاہور پینے کے صاف پانی سے لے کر تعلیم ، صحت اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران اپنے منہ آپ میاں مٹھو بنتے ہوئے سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں گزشتہ روز یہاں پی پی147کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے بڑے شہر کا چپہ چپہ محرومیوں اور ناکامیوں کا داستان بیان کر رہا ہے جبکہ خود ساختہ خادم اعلیٰ سارا ملبہ تحریک انصاف پر ڈالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ گزشتہ30برسوں سے پنجاب میں قابض رہنے کے باوجود شہریوں کو مایوسی اور بد انتظامی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

ایم پی اے شعیب صدیقی نے گڑھی شاہو ،باجا لائن ،نصرت کالونی ،حبیب اللہ روڈ اور گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا وہ یوسی 118میں میلاد سٹریٹ اور ہوپ روڈ پر بھی گئے انہوں نے یونین کونسل120میں حجرہ پٹھا میں لوگوں سے ملاقات کی او ر پی ٹی آئی رہنما انور خان کی عیادت کی ۔ انہوں نے عظیم گراؤنڈ میں کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا اور علامہ اقبال روڈ پر تقویٰ ریسٹورنٹ کا افتتاح بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4