پراونشل کوآپریٹو بینک میں تعزیتی اجلاس
لاہور (پ ر) صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ محمد ایوب کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ہیڈ آفس کے افسران اور بینک سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں خانیوال بس حادثہ میں شہید ہونے والے بینک کے ڈپٹی ہیڈ آڈٹ ملک مرید حسین اور دیگر کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔