نوجوانوں کو قائد اعظم کی تعلیمات سے آگاہ کرنا ضروری ہے،ولید اقبال

نوجوانوں کو قائد اعظم کی تعلیمات سے آگاہ کرنا ضروری ہے،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے 24دسمبر کو ایوان اقبال میں ہونیوالے یونٹی، فیتھ اور ڈسپلن کے موضوع کے اعتبار سے قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار، کردار اور نظریہ سے متعلق تحریک انصاف لاہور کے زیراہتمام کنونشن کے متعلق کہا ہے کہ یہ کنونشن اپنے موضوع اور افادیت کے لحاظ سے یکسر منفرد ہوگا۔ کنونشن میں مہمان خصوصی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ہونگے جبکہ نعیم الحق ، شفقت محمود ، چوہدری محمد سرور ، میاں محمود الرشید اور دیگر مرکزی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ ولید اقبال نے مرکزی رہنماؤں شیخ امتیازمحمود، محمد مدنی، رخسانہ نوید اور رافیہ کمال کی موجودگی میں گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

۔ ہمارے آباؤ اجداد نے یہ ملک قربانیاں دیکر حاصل کیا، نظریہ کی خاطر جانیں قربان کیں اور خون کی ندیاں عبور کرکے اس پاک دھرتی تک پہنچے لیکن بعد میں اقتدار میں آنیوالوں نے سب کچھ بھلاکر ملک کو اندھیرے اور جہالت کی دلدل میں دھکیل دیا اور پاک وطن کو اس طرح لوٹا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی والے دنگ رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے بزرگوں بالخصوص قائد اعظم کے افکار سے آگاہ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم نوجوانوں کو اپنے اس ماضی سے آگاہ کریں جو ہم سے چھین کر ہمیں کرپٹ اور لاچار بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔
ولید